پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی خوشدامن کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے بیان کے مطابق مرحومہ پیپلزپارٹی گجرات کے صدر ضیا محی الدین کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی خوشدامن تھیں فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی گجرات کے صدر ضیا محی الدین اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت کیا۔گورنر کا کہنا تھا کہ میں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

