راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 18 سپلائر گرفتار، 31 کلو سے زائد منشیات برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 18 منشیات سپلائر گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر5 کلو500گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 4کلو170گرام چرس برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو80گرام چرس برآمد کی.

دھمیال پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 2 کلو840گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر2 کلو400 گرام چرس برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 2 کلو100گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو860 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو800 گرام چرس برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو600 گرام چرس برآمد کی.

چونترہ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو540 گرام چرس برآمد کی، صدربیرونی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، چکری پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر114 گرام ہیروئن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔