اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈی جی کوالٹی کنٹرول و فیول مینجمنٹ ریلوے میاں طارق لطیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ میاں طارق لطیف اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ماں جیسی عظیم نعمت کا بچھڑ جانا بے حد تکلیف دہ ہوتا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

