راولپنڈی( کرائم رپورٹر ) تھانہ چونترہ پولیس کی کارروائی، ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر انڈے سپلائی کرنے والی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار، چھینی گئی رقم 22 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر انڈے سپلائی کرنے والی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا .
زیر حراست ڈاکو سے چھینی گئی رقم 22 لاکھ روپے برآمد ہوئی، زیر حراست ڈاکو نے دوران واردات فائرنگ کرکے وین کے ہیلپر کو زخمی بھی کر دیا تھا، چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ ڈاکو کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا۔

