سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار، ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

اسلام آبا د(کورٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔ سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس کی جانب سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کیے جانے کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف یہ مقدمہ ایف آئی اے نے درج کر رکھا ہے۔