مختلف شاہراہوں پر رنگ برنگے موسمی پھولوں کی سجاوٹ،شہر میں خوبصورت سماں،

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کو خوبصورت اور پرفضا بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں کی گرین بیلٹس پر موسم سرما میں گل داؤدی کے پھولوں کو لگایا جا رہا ہے یہ اقدامات موسم خزاں کی مناسبت سے بھی اٹھائے جا رہے ہیں احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر گرین بیلٹس گل داؤدی اور گیندے کے پھولوں سے آرستہ کر دی گئیں.

راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو موسم سرما کی مناسبت سے گیندے کے پھولوں کی خوبصورتی سے مزین کی گیا یے۔راول چوک، راشد منہاس روڈ، مری روڈ، لیاقت باغ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کو ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے جس سے شہر کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور راہگیروں کو ایک فرحت کا احساس ہوتا ہے ۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ ایچ اے راولپنڈی نے موسم سرما میں شہر کی خوبصورتی کو خوبصورت گل داؤدی اور گیںندا کے پھولوں سے یقینی بنایا ہوا یے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکس کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولدار پودوں سے آراستہ کیا جا رہا ہےمستقبل میں ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کی مزید خوبصورتی کے لیے بہترین منصوبے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے شہریوں سے تعاون کی درخواست ہے کہ وہ اپنے شہر کو خوبصورت بنانے اور صاف ستھرا رکھنے میں ہارٹیکلچر ایجنسی کا ساتھ دیں.