لاہور (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر دو مسافروں کی جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پرتگال جانے والے مسافروں، منزہ شہزادی اور حسنین خالد کو فلائٹ نمبر TK745 کے ذریعے آف لوڈ کر دیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں مسافروں کے پاسپورٹس پر پرتگال کے جعلی اسٹڈی ویزے چسپاں تھے، جو انہوں نے اقبال نامی ایجنٹ سے فی کس 35 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیے تھے۔
مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے ہمیشہ قانونی ذرائع استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک ایجنٹ یا جعلی ویزے کے جھانسے میں نہ آئیں۔

