خواتین کو محفوظ و بااختیار بنایا جاتا ہے تو وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتی اورہمارے بچوں کا محفوظ مستقبل بناتی ہیں .فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جب خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنایا جاتا ہے تو وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتی ، مضبوط کمیونٹیز قائم کرتی اور ہمارے بچوں کا محفوظ مستقبل یقینی بناتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فرنٹ لائن خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے فرنٹ لائن خواتین کے ساتھ دن گزارا ، کمیونٹی سطح پر ان سے رابطہ کیا اور ان کے روزمرہ چیلنجز بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنایا جاتا ہے تو وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتی، مضبوط کمیونٹیز قائم کرتی اور ہمارے بچوں کا محفوظ مستقبل یقینی بناتی ہیں۔