اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت نیشنل کمیٹی برائے آئی سی ٹی سکلز و کیپیسٹی ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈیجیٹل سکلز کے فروغ کے لئے صنعت اور تعلیمی اداروں کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہواوے کے تعاون سے اب تک ایک لاکھ آئی سی ٹی ٹریننگز مکمل کی جا چکی ہیں، آئی سی ٹی ٹریننگز کا ہدف 3 لاکھ مقرر ہے۔

اجلاس میں ڈگری مکمل ہونے سے قبل خاص طور پر کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کے لئے ملازمت سے منسلک سکلز پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ شرکا کی طرف سے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو نصاب کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری آئی ٹی گلگت بلتستان، وزارت تعلیم ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)، پی ایس ڈی ایف، نسٹ، جی آئی کے آئی، ہواوے اور ٹیوٹاز کےمختلف حکام نے شرکت کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے تحت مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنرمند ہیومن ریسورس کی تیاری پر زور دیا گیا۔

