ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی انجمن تاجران سے ملاقات، جرائم میں کمی پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ،میٹنگ میں ساجد حسن بٹ، رانا خرم محمود،الیاس گوگا سمیت انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران کی شرکت، تاجر برادری ملکی معیشت میں بہت اہمیت کی حامل ہے، ایس ایس پی آپریشنز، جرائم میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے، اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ساجد حسن بٹ، رانا خرم محمود،الیاس گوگا سمیت انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی .

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں بہت اہمیت کی حامل ہے، تاجر برادری جرائم کی روک تھام میں اہم کردارادا کر سکتے ہیں،جرائم میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے، اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،تاجربرادری نے جرائم خصوصاً منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کوسراہا، انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، جرائم میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں، ہم راولپنڈی پولیس کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔