پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کاخصوصی اجلاس، پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ریفرنس پرائس کی سفارش

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے خصوصی اجلاس میں قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ریفرنس پرائس کی سفارش کردی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریفرنس پرائس کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی، کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ ریفرنس پرائس کی توثیق کرے گی۔