پی آئی اے کی نجکاری: عارف حبیب گروپ نے قومی ایئرلائن 48 کروڑ ڈالر میں خرید لی، مالی تفصیلات پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت کے نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو عارف حبیب گروپ نے 48کروڑ ڈالر پاکستانی 135ارب روپے میں خرید لیا گروپ ایک سال میں 288ارب آمدن ہوگی حکومت کو 55ارب سمیت دیگر اخراجات ادا کرکے عارف حبیب گروپ 153 ارب کا ایک سال میں منافع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے نجکاری کمیشن پی آئی اے کو 48کروڑ ڈالر یعنی 481ملین ڈآلر میں فروخت کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حبیب گروپ اپنی انویسٹمنٹ کے ایک سال کے اندر288 ارب کمائے گا پی آئی اے کی روزانہ کی آمدن 80 کروڑ روپے ہے اور اہانہ عارف حبیب گروپ کو 24 ارب روپے ہوگی ایک سال کے اندر 288 ارب روپے ہوگی.

جبکہ پی آئی اے کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 190ارب یعنی 67کروڑ ڈالر ہے جبکہ پی آئی اے کے ایک جہاز بوئنگ 777چار سو ملین ڈآلر یعنی 40کروڑ ڈالر کا ہے۔ 18 اپریشنل 16گرائونڈ طیارے ہیں 9ہزار ملازمین سال 2024 میں پی آئی اے کی ٹوٹل آمدن 204 ارب روپے رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن نے مبینہ طور پر عارف حبیب گروپ کو 48 کروڑ ڈالر میں کم قیمت پر فروخت کیا جبکہ عارف حبیب گروپ ایک سال میں 153 ارب روپے کا منافع کمائے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے کے 9ہزار ملازمین کو بظاہر ایک سال کا تحفظ ملا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اخراجات میں کمی کے لئے ملازمین کو فارغ کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ اخراجات کی کمی کے لئے عارف حبیب گروپ کو اخراجات کم کرکے آمدنی میں اضافہ اور اس کے شیئرز کے ریٹ کی قیمت بھی بڑھانا اولین ترجیح میں شامل ہوگا۔