راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ وقار عظیم نے ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) صومان خالد کے ہمراہ واسا مری کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہیں کشمیر پوائنٹ پر واقع ٹونلے ٹینکس پر منجنگ ڈائریکٹر واسا مری عظیم شوکت کی جانب سے شہر میں پانی کی فراہمی، ذخیرہ کرنے اور ترسیل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر بارش کے پانی کو محفوظ کرنے (رین واٹر ہارویسٹنگ) کی مجوزہ تکنیکوں پر بھی روشنی ڈالی گئی، جن کا مقصد پانی کے پائیدار استعمال اور ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔ سپیشل سیکرٹری نے واسا مری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پانی کے مؤثر استعمال اور بارش کے پانی کے ذخیرے کے لیے ایک جامع، مضبوط اور طویل المدتی منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ مری کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

