اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)53 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 136 پروبیشنری افسران نے ایف بی آر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مختلف اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ سیشن کی صدارت چیئرمین ایف بی آر، راشد محمود لنگڑیال نے کی۔

چیئرمین نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے، اور پراسسز کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت کا بتدریج انضمام ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی، شفافیت، احتساب اور میرٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پروبیشنری افسران کو ایف بی آر کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے اور بنیادی فرائض کے بارے میں بتایا گیا، اور انہیں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور جاری اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی، فرحان عزیز خواجہ، اور فیکلٹی ممبران بھی افسران کے ہمراہ تھے اور جامع آگاہی پر اظہارِ تشکر کیا چیئرمین ایف بی آر کے مطابق، ایف بی آر کی اندرون ملک تیار کردہ اسٹرکچرل ریفارمز اب عملی نتائج دے رہی ہیں اور ادارے کی اصلاحات کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔

