مولانا فضل الرحمان کل تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور (بیورو رپورٹ) ترجمان سیاسی جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے کہا ہے کہ سیاسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے،ترجمان سیاسی جے یو آئی پنجاب کے مطابق 11 جنوری کو صبح دس بجے مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع و مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے،انہوں نے بتایا کہ بعد نماز ظہر جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ختم بخاری کے اجتماع سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو بعد نماز ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔

حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ سربراہ سیاسی جے یو آئی اس دورے میں علماء کرام، سماجی شخصیات، جماعتی ذمہ داران اور پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے،ترجمان سیاسی جے یو آئی پنجاب کے مطابق دورے میں مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار ودیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔