اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس سینئر پولیس افسران کو ضلع کچہری اسلام آباد کا دورہ کیس ڈسٹرکٹ بار الیکشنز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو الرٹ رہنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ اسی تسلسل میں آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ضلع کچہری اسلام آباد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سینئر پولیس افسران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا ازخود معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی احسن انداز میں سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے واضح کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس فورس مکمل طور پر تیار رہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ضلع بھر میں امن و امان کا قیام، حساس اور اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سینئر پولیس افسران نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیف سٹی اسلام آباد کے جدید کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مسلسل اور موثر نگرانی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے، تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیتی رہے گی.


