راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین سمیت ضلع بھر سے لیڈیز پولیس افسران کی شرکت،ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے جرائم کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں، ایس ایس پی آپریشنزملک طارق محبوب۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین سمیت ضلع بھر سے لیڈیز پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپر یشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل تھانہ کی سطح پر بروقت حل کیے جائیں، خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،لیڈیز پولیس میں موجود ڈرائیونگ، کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارت رکھنے والی خواتین افسران کو مزید بااختیار بنا کر فیلڈ، مانیٹرنگ اور سروس ڈیلوری میں مؤثر کردار دیا جائے گا .

سپیشل ڈیوٹیز پر تمام لیڈیز افسران بروقت حاضری کو یقینی بنائیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں، سروس ڈیلوری میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق ضلع ہذا کی تمام لیڈیز پولیس کو ڈیوٹی پوائنٹ پر جملہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، خواتین ہر شعبہ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دے رہی ہیں،ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے جرائم کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔


