راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کاپتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2 پتنگ سپلائر گرفتار،2400 پتنگیں اور 106 ڈوریں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2000 پتنگیں اور 100 ڈوریں برآمد کیں،چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر400 پتنگیں اور 06 ڈوریں برآمد کیں،زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیاگیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

