“سال 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں سیف سٹی اسلام آباد کی شاندار کارکردگی، 129 اشتہاری ملزمان گرفتار”

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) سال 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں سیف سٹی اسلام آباد کی بہترین کارکردگی سیف سٹی اسلام آباد نے 6,800سے زائد مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کئے ،ہنچ لیب اور گولڈن آور سسٹم کے تحت 54 اہم کیسز میں فوری ریسپانس کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کے روٹس اور شناخت کو تفتیشی افسران کے حوالے کیا گیاجبکہ ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر 129 عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد نے سال 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،سیف سٹی اسلام آباد نے سال کے آغاز میں 6,800 سے زائد مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کئے ،ہنچ لیب اور گولڈن آور سسٹم کے تحت 54 اہم کیسز میں فوری ریسپانس کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کے روٹس اور شناخت کو تفتیشی افسران کے حوالے کیا گیا .

ڈیجیٹل کنٹرول روم نے پولیس خدمت مراکز کے ذریعے سال 2026 کے اوائل میں 6 ہزار 670 سے زائد شہریوں کی رہنمائی کی،سیف سٹی تکنیکی نگرانی ٹیم کی ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر 129 عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تین ہزار کے قریب شکایات کا اندراج کیا گیا اور ترجیحی بنیادوں پر انکا ازالہ بھی یقینی بنایا گیا ،آن لائن وویمن پولیس اسٹیشن ”ہیلپ لائن “1815-پر رواں سال 2026 میں 200 کالز موصول ہوئیں جس پرفوری ریسپانس کیا گیا،”پکار “15- ہیلپ لائن پر 38 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں جن پر شہریوں کوفوری مدد فراہم کی گئی،انفو ایپ پرشہریوں نے 318 مختلف اقسام کی معلومات پولیس کو فراہم کی کیں،ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیک کے ذریعے شہریوں کو ہر سہولت مہیا کررہی ہے،نیز سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو محفوظ، پرامن اور منظم ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے.