اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد اجلاس میں نئے قائم کردہ نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور تفتیشی عمل کو مزید مو¿ثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن اسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ضلع بھر سے منشیات کے مقدمات کی تفتیش پر مامور تفتیشی افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں نئے قائم کردہ نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور تفتیشی عمل کو مزید مو¿ثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔نئے نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کے قیام کے بعد تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعدادِ کار میں اضافے کے لئے جسٹس (ر) نصیرالدین نیر نے خصوصی لیکچر دیا۔
لیکچر کے دوران منشیات کے مقدمات کی تفتیش میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور ان خامیوں کے مو¿ثر، قانونی اور عملی حل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اس موقع پر تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کے مقدمات میں میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے اور منشیات کے ناسور کے خلاف مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

