راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اسکے نقصانات کے حوالے سے آگاہی واک،آگاہی واک تھانہ ریس کورس اور تھانہ آراے بازار کے مختلف علاقوں میں کی گئی، آگاہی واک میں ڈی ایس پی کینٹ چوہدری خالد محمود، ایس ایچ او ریس کورس، ایس ایچ او آراے بازار اور انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اسکے نقصانات کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک تھانہ ریس کورس اور تھانہ آراے بازار کے مختلف علاقوں میں کی گئی، آگاہی واک میں ڈی ایس پی کینٹ چوہدری خالد محمود، ایس ایچ او ریس کورس، ایس ایچ او آراے بازار اور انجمن تاجران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، واک میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ پتنگ بازی فائرنگ آتش بازی اور کوئی خلاف قانون حرکت ہرگز نہ کریں، اس حوالے سے شہریوں کی آگاہی کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی،والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانونی کارروائی کے متعلق آگاہ کریں۔

