کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں 4 منزلہ اچکزئی پلازہ میں شدید آگ بھڑک اُٹھی تفصیلات کے مطابق پلازے میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہیں اور تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں تاکہ ہنگامی کارروائی اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

