اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سیف سٹی اسلام آباد کا ٹی پی ایل لمیٹڈ کے ساتھ ٹریکر سسٹم سافٹویئر پر معاہدہ . معاہدے کا مقصد اسلام آباد پولیس کی گشت کرنیوالی گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم کی انسٹالیشن ہے تاکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت سے آگاہ رہا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد نے ٹی پی ایل لمیٹڈکے ساتھ ٹریکر سسٹم سافٹویئر پر معاہدہ کیا، تقریب میں ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی اور ٹی پی ایل کی ٹیم نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی جی /ڈی آئی جی سیف سٹی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد اسلام آباد پولیس کی گشت کرنیوالی گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم کی انسٹالیشن ہے تاکہ گاڑیوں کی نقل وحرکت سے آگاہ رہا جا سکے۔

مزید براں ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے ٹریفک پولیس افسران اور سیف سٹی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے میٹنگ میں روڈ ایکسیڈنٹ کی بڑی وجوہات،بڑی شاہراہوں پر موجود یو ٹرن اور انٹرچینج کی لوکیشنز پر ٹریفک پولیس افسران سے تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے تمام افسران کو کیمرہ جات کے ذریعے روڈ ایکسیڈنٹ کی شرح میں کمی لانے،کیمرہ جات کی لوکیشنز ،ورکنگ اور کارکردگی میں مزید اصلاحات کے احکامات بھی جاری کئے.

