راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 12 روز کے دوران شہر بھر سے181 پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 90 مرد،87 خواتین اور 04 خواجہ سرا شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،12 روز کے دوران شہر بھر سے181 پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 90 مرد،87 خواتین اور 04 خواجہ سرا شامل ہیں،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں .
مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے، پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

