راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) غازی فیصل سلیم نے پی ایچ پی پوسٹ غوثیہ چوک، ضلع راولپنڈی کے شفٹ انچارج اور دیگر اہلکاروں کو شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں ریجنل آفس میں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا، تفصیلات کے مطابق مورخہ 26 جنوری 2026 کو دورانِ ڈیوٹی اہلکاروں نے مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا، تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور 10 عدد روند برآمد ہوئے۔

اہلکاروں نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو برآمد شدہ اسلحہ سمیت تھانہ مندرہ، ضلع راولپنڈی کے حوالے کر دیا، اس موقع پر غازی فیصل سلیم نے اہلکاروں کی فرض شناسی، جرات اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات فورس کے مورال میں اضافہ کرتے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

