آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی فاروق گروپ آف ہاسپٹلز اسلام آباد کے سی ای او ڈاکٹر سعد بن ہارون کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی فاروق گروپ آف ہاسپٹلز اسلام آباد کے سی ای او ڈاکٹر سعد بن ہارون کے ساتھ ملاقات آئی جی اسلام آباد نے فاروق ہسپتال میں ایک پولیس افسر کے کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ پر فراہم کی گئی سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے افسران، ان کے اہلِ خانہ اور پولیس شہداءکے خاندانوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں فاروق گروپ آف ہاسپٹلز اسلام آباد کے سی ای او ڈاکٹر سعد بن ہارون اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر سید مبشر کے ساتھ ملاقات کی،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر اور اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سید عنایت علی شاہ بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے فاروق ہسپتال میں ایک پولیس افسر کے کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ پر فراہم کی گئی سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا،انہوں نے سی ای او فاروق گروپ آف ہاسپٹلز کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے افسران، ان کے اہلِ خانہ اور پولیس شہداءکے خاندانوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی اشتراک سے آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا .

مزید ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے سی ای او فاروق گروپ آف ہاسپٹلز کو اسلام آباد پولیس کے پولیس افسران و جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئی۔انہوں نے سی ای او فاروق گروپ آف ہاسپٹلز کو اعزازی شیلڈ بھی دی،دریں اثناءآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف لاءانسٹرکٹر کیپیٹل پولیس کالج سب انسپکٹر افتخار حسین کے ساتھ ملاقات کی،انہوں نے چیف لاءانسٹرکٹر کی اسلام آباد پولیس کے افسران کی تربیت کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، انکی کارکردگی کو سراہا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا.