لاہور (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے، نیشنل کنٹرول بیورو (این سی بی) اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم فاروق مقبول کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا گیا ملزم فاروق مقبول کو پنجاب پولیس کو سال 2023 سے مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول نے ریڈ نوٹس بھی جاری کیا ہوا تھا گرفتاری کے بعد ملزم کو لاہور ایئرپورٹ لایا گیا اور بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے اسے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کوششوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے

