تھانہ ٹیکسلا،دو روز قبل گھریلو چپقلش پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ ٹیکسلا نے ،دو روز قبل گھریلو چپقلش پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل گھریلو چپقلش پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکرلیا، زیر حراست خاتون واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہو گئی تھی، ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست خاتون کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔