راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 17روز کے دوران شہر بھر سے225 پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 108 مرد،108 خواتین اور 09 خواجہ سرا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے .
17روز کے دوران شہر بھر سے225پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 108 مرد،108 خواتین اور09 خواجہ سرا شامل ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے، پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گدا گروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

