راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ صادق آباد نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری اپریل 2024 سے پولیس کو مطلوب تھا،صادق آباد پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جینس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

