قومی کرکٹر احمد شہزاد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احمد شہزاد نے کہا ہے کہ خوش نصیبی کہ روزہ رسول پر حاضری کی سعادت ملی۔ان کا کہنا تھا کہ مدینہ شریف میں رہنے جیسا احساس اس ساری دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔انہوں نے وطن عزیز کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کو خوشحالی عطا کرے اور مستحکم بنائے۔احمد شہزاد نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ آپ سب کے لئے ڈھیروں دعائیں۔خیال رہے حالیہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">