راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) واسا راولپنڈی نے عوامی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) متعارف کروا دیا ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی زیر صدارت انجینئرنگ اور ریونیو ونگ کے افسران کے ساتھ اجلاس میں نئے سسٹم کے فیچرز اور مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا گیا اس کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کا مقصد عوامی شکایات کا فوری حل، مؤثر مانیٹرنگ اور سروس ڈیلیوری میں بہتری ہے۔ ایپ میں صارف دوست سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں شکایت درج کرنا، فیڈ بیک دینا اور شفاف فالو اپ سسٹم شامل ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم اشرف نے کہا کہ واسا میں خصوصی ڈیش بورڈ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا جس سے شکایات کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی اور ادارے کی کارکردگی اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ سہیل اسلم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عمر فاروق، ڈائریکٹر ایس اینڈ ڈی سعدون بصریٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو اکمل یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی حسنین مبشر اور دیگر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔


