راولپنٍڈی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے مطابق ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی راولپنڈی شہر میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،اس کے علاوہ جگہ جگہ لائٹنگ والے رمضان مبارک کے خوبصورت بورڈز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے میٹرو بس پل کے پائی دانوں کو بھی خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے .

جس سے دلکش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں،راولپنڈی شہر کو رمضان تھیم کے مطابق خصوصی روشنیوں سے اس لیے سلایا گیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو رمضان کے برکتوں والے لمحات میں ایک خوبصورت اور روح پرور ماحول میسر آسکے .

ایم ڈی ارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق راولپنڈی شہر کو رمضان کریم کے استقبال کے لیے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے،شہریوں کو صاف اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی انتھک محنت کر رہی ہے،رمضان کریم میں برکتیں سمیٹنے اور عبادات کرنے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے شہری روح پرور ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں گے،عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے.


