پنجاب میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو سراہا گیا . وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

لاہور(بیورو رپورٹ )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےخواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب سمیت دنیا بھرکی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کادن ہراس عورت کےنام جوباہمت،باصلاحیت اور جرأت مند ہے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ہرمنصوبےمیں خواتین کو ترجیح دی ہے،پنجاب میں پہلی مرتبہ عورت خود کو محفوظ محسوس کررہی ہے .

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آج عورت ہرشعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے،خواتین سیاست، فوج،عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کررہی ہیں،پنجاب کی وزیراعلیٰ ایک خاتون ہےاس لیے وہ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لےرہی ہے،پنجاب کی عورت پہلے خود کو اتنا محفوظ نہیں سمجھتی تھی جتنی آج محفوظ ہے،جوعورت کی حکمرانی کے خلاف بولتے تھےآج وہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں وزیراطلاعات پنجاب نےمزیدکہا کہ مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ہے پنجاب میں اب کسی خاتون کی طرف بری نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں۔