مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث پاکستان سے 80 پروازیں منسوخ، 16 مارچ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر معمول کے آپریشن کی تصدیق

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی 80 پروازیں منسوخ ہوگئیں کراچی ایئرپورٹ سے آج دوحہ، کویت اور بحرین سمیت دیگر مشرق وسطی کی 26پروازیں منسوخ ہوئیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوحہ، بحرین، کویت اورمسقط کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے بھی کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کی دوطرفہ 18 پروازیں منسوخ ہوگئیں پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ ،دبئی اورابو ظہبی کی دو طرفہ 14فلائٹس منسوخ ہوئیں ،ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی صرف 4پروازیں منسوخ ہوئیں سیالکوٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر ہے۔

واضح رہے کہ 16 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مجموعی طور منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 1590 ہوگئی ہے دوسری طرف اسلام آبادایئرپورٹ سےپیرکو فلائٹ آپریشن کی 2 گھنٹے بندش کا نوٹم منسوخ کردیا گیاہے ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق16 مارچ پیر کی صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک اسلام آباد آپریشن معمول پر رہےگا ترجمان پی اے اے کاکہناہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز 16 مارچ کو بند نہیں ہوں گے اور لاہور ایف آئی آر ریجن کمرشل پروازوں کیلئے دستیاب رہے گی،اس دورانیے میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف معمول پرہوگا۔