ڈیجیٹل ترقی قومی ترقی کی بنیاد، ہر شہری کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اولین ترجیح .وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلیکام شزا فاطمہ

اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر) وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلیکام شزا فاطمہ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کی قراردادِ لاہور نے قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی اور یہ دن بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں اور ڈیجیٹل ترقی قومی ترقی اور روشن مستقبل کے حصول کا بنیادی ستون ہے, انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہر شہری کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن اور مساوی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں، آخر میں وفاقی وزیر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے۔