حیدرآباد میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آج سے آغاز، 200 سے زائد باکسرز ایکشن میں

حیدر آباد (بیورو رپورٹ ) پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے بڑا قدم، نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آج سے حیدر آباد سپورٹس کلب میں آغاز ہوگا ایونٹ پاکستان آرمی کے زیر اہتمام اور باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے ہو رہا ہے، دس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، دو سو سے زائد مرد اور خواتین باکسرز صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے واضح رے کہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔