بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ، بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 16اپریل کو داخل ہو گا محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع 17 اور 18 اپریل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ دو روز بعد کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اورمسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور بارشوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔