بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ چھتیس گڑھ کے جنگلی علاقے میں گرا، حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔