وفاقی آئینی عدالت میں گاج ڈیم کیس سماعت کیلئے مقرر، سندھ و بلوچستان حکومتوں کو نوٹس

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے چیف جسٹس آئینی عدالت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 7 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے اٹارنی جنرل، پلاننگ کمیشن اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ فریقین کو بھی نوٹس جاری کئے گئے یاد رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے متعلقہ حکام سے گاج ڈیم کی تعمیر پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔