Prime Minister Faisal Mumtaz Rathore Receives Grand Welcome in Mirpur During Two-Day Visit

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا میرپور میں شاندار استقبال، کارکنان کا جوش و خروش عروج پر

میر پور(بیورو رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور دو روزہ دورے پر میرپور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر اعظم جب منگلا پل باب سلطان پہنچے تو سیاسی رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا، اس موقع پر چوہدری یاسر سلطان، چوہدری ارشد حسین اور دیگر مقامی رہنماؤں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا جبکہ امیدوار اسمبلی چوہدری صہیب ارشد بھی استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے، وزیر اعظم کے ہمراہ وزراء، مشیران اور اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان، مختلف کوآرڈینیٹرز، ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم اور ایس ایس پی خرم اقبال بھی اس موقع پر موجود رہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین ضلع کونسل چوہدری اختر گوگا، میئر چوہدری عثمان خالد، چیئرمین ضلع زکوٰۃ راجہ ظفر اللہ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پنجاب کے صدر فخر الزمان گلپیڑہ سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی،استقبالیہ تقریب میں جے کے پی ایس ایف، پی وائی او اور دیگر ذیلی تنظیموں کے کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ وزیر اعظم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور مالائیں پہنائی گئیں جبکہ کارکنان نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ڈھول کی تھاپ پر کارکنان نے “جئے بھٹو، جئے بینظیر، جئے زرداری، جئے بلاول، جئے فریال، جئے فیصل” کے پرجوش نعرے لگائے جس سے سیاسی جوش و خروش عروج پر رہا، اس موقع پر میڈیا نمائندگان، چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود