پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1189 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نئی بلند سطح پر بند

کراچی (بیورو رپورٹ ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1189 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 41 ارب 10 کروڑ 76 لاکھ 24 ہزار 919 روپے مالیت کے 42 کروڑ 92 لاکھ 17 ہزار 764 شیئرز کا لین دین ہوا واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 962 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔