railway ministry pakistan capitalnewspoint.com

عوام کیلئے عید سے قبل بڑا تحفہ، عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے عوام کیلئے عید کا بڑا تحفہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ عوام ایکسپریس کو عید سے قبل افتتاح کے بعد چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایکسپریس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 24 مئی کو منعقد ہوگی۔ ٹرین کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرکے عید سے پہلے مسافروں کیلئے پیش کیا جائے گا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جدید طرز پر اپ گریڈ کی گئی عوام ایکسپریس کم وقت میں کراچی پہنچے گی اور مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر بڑے شہر سے ایک پریمیم ٹرین چلائی جائے گی جبکہ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں وفاقی وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریلوے نظام میں بہتری اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔