راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ افغانی خارجی بصیر سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جہنم واصل ہوگیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سارا نان کےعلاقےارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو ہلاک جبکہ اُس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا
اِسی طرح سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا، ہلاک ہونے والا خارجی بصیر افغانی خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا جو سکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ خ ارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیلوں کا آپریشن کمانڈر بھی تھا، اس سے پہلے 22فروری 2026کو خارجی بصیر کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے 5خودکش بمباروں پر مشتمل ایک گروہ کو پشین میں سکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا تھا۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خارجی بصیر کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے، پریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

