پاکستانی کھلاڑیوں کا جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 میں فاتحانہ آغاز

پانزیہوا(ویب ڈیسک) 33ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سفر کا کامیاب آغاز کر دیا چین کے شہر پانزیہوا میں 24 مئی تک کھیلی جانے والی چیمپئین شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز نے 27 منٹ کے آسا ن مقابلے میں رازاکا ایدھمی سلیمان کو0-3 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

عبداللہ کو پہلے راونڈ میں بائی ملی تھی،بوائز انڈر17 ایونٹ کے پہلے راونڈ میں نعمان خان نے صرف 18 منٹ میں چین کے لیاو زونگ یو اورمحمدعمیرعارف نے پیماوت پون سریپوک ( تھائی لینڈ)کو20 منٹ میں 0-3 سے قابو کرلیا بوائز انڈر15 کے پہلے راونڈ میں سہیل عدنان نے الیکزینڈر موراتیدس کو 11 منٹ اور بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفیٰ خان نے جوزف الیکزینڈرچانگ کو 23 منٹ میں کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے شکست دے دی۔

گرلز انڈر15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہنور علی نے اینا یوگئے کو 10 منٹ میں 0-3 سے ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی ، ان کی بہن سیڈ8 سحرش علی نے دوسرے راونڈ میں 36 منٹ کی جدوجہد کے بعد ایک گیم کی قربانی دے کر زویو چین یان( چین) کو1-3کی شکست سے دو چار کردیا دونوں بہنوں کو پہلے راونڈ میں بائی ملنے پر براہ راست دوسرے راونڈ میں شرکت کا حق ملا تھا۔