گلگت بلتستان انتخابات 2026: مبینہ جعلسازی پر سابق وزیراعلی کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج

گلگت بلتستان() انتخابات 2026 کے دوران مبینہ جعلسازی کے معاملے پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلع دیامر کے علاقے تانگیر میں سابق وزیر اعلیٰ گلبر خان کے بھتیجے خوش محمد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کی جانب سے جعلی سرکاری اسٹمپ اور دستاویزات کی تیاری کا انکشاف سامنے آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر جعلی سرکاری مہر استعمال کرتے ہوئے بیلٹ پیپر تیار کیے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متعلقہ شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جعلی دستاویزات اور انتخابی مواد کی تیاری کے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور انتخابی عمل میں جعلسازی یا دھاندلی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔