اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) بیرون ملک سے پاکستان لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی شراب کسٹم نے قبضہ میں لے لی شراب لانے والی شخصیت پاکستان کے ایک بڑے نیوز چینل کے سی ای او نکلے ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایک بڑے نیوز چینل کے سی ای او دبئی سے فلائٹ نمبر ای کے 622 اس سوار علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو ان کا پروٹوکول لگا دیا گیا .
پروٹوکول کے دوران کسٹم حکام کو شک گزرا تو انہوں نے ان کا بیگ چیک کرنے کا اصرار کیا اس دوران پروٹوکول کرانے والے ادارے کے اہلکاروں نے کسٹم کو روکا لیکن ایک ایماندار کسٹم افسر نے نہ سنی انہوں نے کہا کہ بیگ سکین کرنا ہے ، جب بیگ سکین کیا تو بیگ سے 32 بوتلیں غیر ملکی شراب یہ برآ مد ہو گئی جس پر کسٹم نے انہیں پکڑ لیا نیوز چینل کے سی ای او گھبرا گئے جس کے بعد انہوں نے سفارشیں شروع کروا دی معاملہ ایف بی ار تک پہنچا تاہم کسٹم نے 32 بوتلیں شراب قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی اور مذکورہ ٹی وی چینل کے مالک کو جانے دیا کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب کا مقدمہ 32 لاکھ روپے مالیت ہونا چاہیے.

جبکہ پاکستان کے مذکورہ نیوز ٹی وی چینل کے سی ای او سے صرف 32 بوتلیں ملی جس پر ہم نے سیزر رپورٹ بنا دی شراب قبضہ میں لے لی گئی ہے تاہم مذکورہ نیوز ٹی وی چینل کے سی ای او کو جانے دیا گیا جس کے بعد پاکستان کے نیوز ٹی وی چینلز کے مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ادھر ادھر سفارشیں شروع کروا دی گئی.
ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹی وی چینلز کے مالکان پروٹوکول کی اڑ میں شراب سمیت دیگر سامان لاتے ہیں کسٹم اب اس پر نظر رکھے گا ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سامان جس کی مالیت لاکھوں روپے سے زائد بتائی جاتی ہے پروٹوکول کی اڑ میں لایا جاتا ہے تاہم کسٹم نے سیزر رپورٹ بنا کر کاروائی عمل میں لا دی ہے دوسری جانب نیوز ٹی وی چینل کے سی ای او اس بات پر پریشان ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کے لیے لائی جانے والی شراب ان کو دینے کی بجائے کسٹم کو دے کر واپس اگئے

