اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ایران اور ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے، وہ ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم سابق ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم استنبول میں ایک کاروباری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

