سانحہ زیارت میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر بخت کاکڑ، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سینیٹر منظور کاکڑ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اراکین قومی اسمبلی خوشحال خان کرکڑ اور عادل خان بازئی نے شرکت کی۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شہی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، اختر حسین لانگو، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے ، نماز جنازہ میں سیاسی و قبائلی عمائدین اور شہدا کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔