حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا، پیر سے باقاعدہ دفتری امور انجام دیں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے، جہاں وہ پیر سے باقاعدہ دفتری امور انجام دیں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں بھی کیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کی چھٹی منزل پر قائم دفتر سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق امور کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اس کے علاوہ وہ پارٹی کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیں گے تاکہ کارکنوں کے معاملات کو مؤثر انداز میں نمٹایا جا سکے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پیر سے باقاعدہ اپنے دفتری معاملات کا آغاز کریں گے اور مختلف انتظامی و تنظیمی امور پر کام کریں گے ، واضح رہے کہ حمزہ شہباز سابق وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں اور وہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں۔